امریکا کے ساتھ دوستی اس کی دشمنی سے زیادہ خطرناک ہے سراج الحق

پاکستان میں ہونے والی ہر دہشت گردی میں امریکا، اسرائیل اور بھارت ملوث ہیں، امیر جماعت اسلامی


ویب ڈیسک January 17, 2016
پاکستان میں ہونے والی ہر دہشت گردی میں امریکا، اسرائیل اور بھارت ملوث ہیں، امیر جماعت اسلامی. فوٹو: فائل

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ دشمنی اتنی خطرناک نہیں جتنی اس کی دوستی خطرناک ہے۔

پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہونے والی ہر دہشت گردی میں امریکا، اسرائیل اور بھارت ملوث ہیں جب کہ امریکہ کے ساتھ دشمنی اتنی خطرناک نہیں جتنی اس کی دوستی خطرناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان غدارحکمرانوں کی وجہ سے ملک کو دوحصوں میں تقسیم ہوا، حکمرانوں کے کتے پلاؤ کھاتے ہیں جب کہ عوام کو دو وقت کی روٹی بھی نہیں ملتی، ملک میں سونے کے پہاڑ ہیں لیکن افسوس ہے کہ ان پر چور بیٹھے ہیں، ان چوروں کو پکڑ کر دریائے سندھ میں ڈبونا ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ امریکی غلام حکمرانوں کی وجہ سے نوجوان اپنے گردے فروخت کرنے پرمجبور ہیں لیکن جماعت اسلامی نوجوانوں کو مایوسی سے نکالے گی، اللہ نے موقع دیا تو پورے ملک میں مفت تعلیم کو عام کردیں گے، جوحکومت بچوں کومفت تعلیم نہیں دے سکتی انھیں حکومت کا بھی کوئی حق نہیں ہے، نوجوان ہی ہمارا حقیقی سرمایہ اور اثاثہ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |