
بلاشبہ یہ صدی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ہے لیکن اطلاعاتی کلچر و اقدار کو بھی کسی قوم کے عقائد کی توہین پر مبنی نہیں ہونا چاہیے۔لہذا پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے ملک بھرکے تمام ٹیلی کام آپریٹرزکو پاکستانی ورژن کے ساتھ یوٹیوب کھولنے کی ہدایت کردی، کسی بھی قسم کے مواد جس میں توہین آمیزاور غیراخلاقی مواد کی تلفی کی ذمے داری پی ٹی اے کی ہوگی۔
وزیرمملکت برائے آئی ٹی انوشہ رحمان نے کہا کہ نجی شراکت داری کے ذریعے پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے میں انقلاب لے کرآئیں گے اور مختصروقت میں پاکستان کوڈیجیٹل پاکستان بنائیں گے۔امید کی جانی چاہیے کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں نئی نسل بالغ نظری ، علم دوستی اور سنجیدگی کا مظاہر کریگی جب کہ ارباب اختیاربھی خرد افروز اقدامات کرنے میں تساہل سے اجتناب کریں گے اور مسلم اقدار کے تحفظ میں پیش پیش ہوں گے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔