فرانس نے خود مختار فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا عندیہ دے دیا

فلسطین کو خود مختار ریاست کو تسلیم کرنے کا فیصلہ امن مذاکرات کی بحالی سے مشروط ہے،فرانسیسی وزیر خارجہ


ویب ڈیسک January 30, 2016
یورپ کے کئی ممالک کی پارلیمنٹ فلسطین کو خود مختار ریاست تسلیم کرنے کی علامتی قراردادیں منظور کرچکی ہیں۔ فوٹو: فائل

فرانسیسی وزیر خارجہ لاواں فابیوس نے کہا ہے کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن مذاکرات بحال کرانے کی کوششیں ناکام ہوگئیں تو فرانس خود مختار فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لے گا۔

جرمن ویب سائیٹ کے مطابق فرانسیسی وزیر خارجہ نے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ ان کی حکومت مشرق وسطیٰ میں قیام امن کی کوششوں میں پائے جانے والے جمود کے خاتمے کی خاطر ایک بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کے لیے کوشاں ہے، اس کانفرنس کا مقصد اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازعے کے طے شدہ دو ریاستی حل کو عملی شکل دینا ہے۔ اگر یہ کانفرنس ناکام رہی تو فرانس فلسطین کی آزاد اور خود مختار ریاست کے وجود کو باقاعدہ طور پر تسلیم کر لے گا۔

واضح رہے کہ یورپ کے کئی ممالک کی پارلیمنٹ فلسطین کو خود مختار ریاست تسلیم کرنے کی علامتی قراردادیں منظور کرچکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں