کراچی معروف کامیڈین سکندر صنم انتقال کرگئے

سکندرصنم گزشتہ 3 دہائیوں سے اپنے چٹکلوں کے ذریعے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ لانے کا کام سرانجام دے رہے تھے۔


ویب ڈیسک November 05, 2012
سکندرصنم نے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔فوٹو فائل

SIALKOT: ملک کے معروف اسٹیج اداکار اور کامیڈین سکندر صنم طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے۔

سکندر صنم طویل عرصےسے پھیپھڑوں کے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے، وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج بھی رہے تاہم کچھ روز قبل انہیں ان کی رہائش گاہ منتقل کردیا گیا تھا جہاں آج سہ پہر حالت بگڑنے پر انہیں فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔

سکندر صنم کا تعلق کراچی سے تھا اور وہ گزشتہ 3 دہائیوں سے اپنے چٹکلوں کے ذریعے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ لانے کا کام سرانجام دے رہے تھے۔ سکندر صنم نے جہاں ملک میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا وہیں بھارت سمیت کئی ملکوں میں اپنی پرفارمنس کے جوہر دکھا کر کروڑوں لوگوں کی داد سمیٹی۔

سکندر صنم کی نمازجنازہ اللہ والی مسجد بوہرہ پیر میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں کورنگی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |