سکندر صنم خداداد صلاحیتوں کا مالک اداکار تھا عمر شریف

سکندر صنم کی موت کا بے حد دکھ ہے وہ بہت جلدی اس دنیا سے چلا گیا،عمر شریف


Cultural Reporter November 06, 2012
وہ دوستوں کا دوست تھا، رلا کر چلا گیا، رئوف لالا، شکیل صدیقی، سلیم آفریدی۔ فوٹو : محمد نعمان / ایکسپریس

اداکار عمر شریف نے سکندر صنم کے انتقال کو شوبز کی دنیا کا بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سکندر صنم خداداد صلاحیتوں کا مالک ادارکا تھا اس ساتھ کام کرنے میں بہت اچھا لگتا تھا۔

انھوں نے کہا کہ ابھی تو اس کاروپ نکھرنا شروع ہوا تھا مستقبل میں پاکستان کے بہترین ادکاروں میں شمارہوتا میرے ساتھ وہ کسی میں ڈرامے میں ساتھ ہوتا تھا تو مجھے اطمینان ہوتا تھا ، اس کی ٹائمنگ بہت عمدہ تھی، مجھے سکندر صنم کی موت کا بے حد دکھ ہے وہ بہت جلدی اس دنیا سے چلا گیا،انھوں نے کہااس شخص نے اپنی قابلیت اور عمدہ فن اداکاری کی وجہ شہرت حاصل کی، ادکار رئوف لالہ نے کہا میرا اور سکندرکا ساتھ ابتدائی دنوں سے تھا ہم نے بہت سے ڈراموں میںایک ساتھ کام کیا وہ نہ صرف ایک اچھا فنکار تھا بلکہ ہم سب دوستوں کا دوست تھا اور محبت کرنے والا انسان تھا،اس نے تھیٹرمیں اپنی الگ شناخت بنائی اس کے پرستار صرف اس کی وجہ سے ڈرامہ دیکھنے آتے تھے، صفدر حیدر نے کہا سکندر صنم کے ساتھ کام کرکے بڑا مزا آتا تھا وہ برجستہ جملے بولنے کا ماہر تھا وہ اکثر اپنے مکالمے خود لکھا کرتا تھا ۔

سکندر صنم کی موت سے تھیٹر سونا ہوگیا، اس سے جو رونق تھی وہ اب ختم ہوگئی سب کو ہنسانے والا رلا کرچلا گیا ،شکیل صدیقی نے کہا سکندر میرا ایسا دوست تھا جس پرجتنا بھی ہم فخر کریں کم ہے وہ بہت مخلص دوست تھا ہم نے بہت سا وقت ساتھ گزارا وہ یاد گار لمحات کبھی نہیں بھول سکتا ،مجھے سکندر کی موت کا بہت دکھ ہے، میرا عزیز ترین دوست اس دنیا سے چلا گیا،ادکار سلیم آفریدی، شکیل شاہ، پرویز صدیقی، ولی شیخ، ذاکر مستانہ، شہزاد عالم، سفیر بٹ ایم افراہیم، کاشف خان اور دیگر فنکاروں نے ادکار سکندر صنم کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں