پی ایس ایلکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی فتوحات کا سلسلہ جاری کراچی کنگز کو شکست

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے احمد شہزاز 41 اور کپتان سرفراز نے 29 رنز بنائے۔


ویب ڈیسک February 13, 2016
کراچی کنگز کے کپتان شعیب ملک 45 رنز بنا کر سر فہرست رہے۔،فوٹو:فائل

پاکستان سپر لیگ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے، لیگ کے چودھویں میچ میں کوئٹہ نے کراچی کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔


شارجہ میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ کے چودھویں میچ میں کراچی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 127 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں کوئٹہ نے مطلوبہ ہدف 19ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ احمد شہزاد اور لک رائٹ نے اننگز کا آغاز کیا ، لک رائٹ 11 رنز ہی بناسکے تاہم احمد شہزاد نے 41 رنز کیا عمدہ اننگز کھیلی جب کہ کیون پیٹرسن 26 رنز گرینٹ الیٹ 5 اور محمد نواز 6 رنز پر پویلین لوٹے۔ کپتان سرفراز احمد وکٹ پر موجود رہے اور انور علی کے ہمراہ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کروایا، سرفراز 29 اور انور علی 5 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

کراچی کی جانب سے اسامہ میر 2، جب کہ عماد وسیم اور شکیب الحسن ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

اس سے قبل کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنائے، نعمان انور اور شعیب ملک نے اننگز کا آغاز کیا تو نعمان 6 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئے جب کہ ملک نے جیمز وینس کے ساتھ ملکر دوسری وکٹ کے لیے 47 رنز جوڑے، وینز 23 رنز بنا کر ایلیٹ کا نشانہ بنے جس کے بعد شکیب الحسن بیٹنگ کے لیے وہ بھی 10 رنز بنا کر ایلیٹ کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔ شیعب ملک 45 رنز بنا کر سرفہرست رہے جب کہ پچھلے میچ کے مین آف دی میچ روی بوپارا 14 رنز پر ایلیٹ کو وکٹ دے بیٹھے۔

کوئٹہ کی جانب سے گرانٹ ایلیٹ نے 4 جب کہ انور علی، ذوالفقار بابر، اعزاز چیمہ اور محمد نبی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں