
پاکستان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں ادویات بہت مہنگی ہیں۔ پاکستان ایک غریب ملک ہے لہٰذا یہاں ادویات کی قیمتیں کم ہونی چاہئیں۔ بھارت میں ادویات کی قیمتیں پاکستان کی نسبت آدھی سے بھی کم ہیں۔ بنگلہ دیش میں بھی ادویات پاکستان کے مقابلے میں سستی ہیں۔ خصوصاً جان بچانے والی ادویات بہت مہنگی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ جعلی ادویات کی تیاری بھی ہو رہی ہے۔غریب طبقات سے تعلق رکھنے والے مریضوں کے لیے اپنا علاج کرانا انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔
سرکاری اسپتالوں کی حالت سب کے سامنے ہے۔ نجی اسپتال بہت مہنگے ہیں۔ ان میں ڈاکٹروں کی فیسیں بہت زیادہ ہیں۔ پھر میڈیکل ٹیسٹ کی قیمت بھی بہت زیادہ ہے۔ ان مرحلوں سے گزرنے کے بعد جب دوائیوں کا مرحلہ آتا ہے تو وہ بھی بہت مہنگی ہیں۔لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ ادویات کی قیمتیں کم رکھی جائیںتاکہ غریب طبقات کو فائدہ پہنچ سکے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔