میرپورآزاد کشمیرمیں مکان کی چھت گرنے سے ماں اور بیٹا جاں بحق

زخمی بچہ اورجاں بحق افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں،پولیس


ویب ڈیسک February 23, 2016
ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا جا ئے گا۔،پولیس: فوٹو: فائل

اسلام گڑھ میں مکان کی بوسیدہ چھت گرنے سے ماں اور اس کا 6 سالہ بچہ جاں بحق جب کہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق میر پور کے علاقے اسلام گڑھ میں مکان کی بویسدہ چھت گرگئی جس کے نتیجے میں ماں اور6 سال کا بیٹاجاں بحق جب کہ 3 سالہ بیٹا زخمی ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی بچہ اورجاں بحق افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئ ہیں جب کہ ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا جا ئے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں