وزیراعظم نواز شریف کے نیب پر تنقیدی بیان کے خلاف درخواست قابل سماعت قرار

وزیر اعظم نے نیب کے بارے جو بیان دیا ہے وہ اس پر دباؤ ڈالنے کے مترادف ہے، درخواست گزار کا موقف


ویب ڈیسک February 23, 2016
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا تھا کہ نیب کے اہلکار سرکاری ملازمین کو ہراساں کررہے ہیں فوٹو: فائل

ہائی کورٹ نے وزیراعظم نواز شریف کے نیب پر تنقیدی بیان کے خلاف درخواست پر اعتراض ختم کرکے اسے قابل سماعت قرار دے دیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے تحریک انصاف کے رہنما گوہر نواز سندھو ایڈووکیٹ کی درخواست پر اعتراض کی سماعت کی، سماعت کے دوران درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نیب ملک بھر میں کرپشن کے خلاف سرگرم ایک آئینی ادارہ ہے لیکن وزیر اعظم نے نیب کے بارے جو بیان دیا ہے وہ نیب کے ادارے پر دباؤ ڈالنے کے مترادف ہے۔

گوہر نواز سندھو نے کہا کہ ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے ان کی درخواست پر جو اعتراض کیا ہے اس کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے۔ اس لئے عدالت سے استدعا ہے کہ ان کی درخواست پر اٹھائے گئے اعتراض کو ختم کر کے اسے سماعت کے لیے پیش کرنے کی ہدایات کی جائیں۔ موقف سننے کے بعد ہائی کورٹ نے درخواست پر اعتراض کو ختم کر کے اسے قابل سماعت قرار دے دیا ہے-

واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ نیب کے اہلکار شریف لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کے ساتھ ساتھ سرکاری ملازمین کو بھی ہراساں کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں