مصالحہ لگی مزیدارفرائی مچھلی پلیٹ میں زندہ ہوگئی

مچھلی کو جیسے ہی کھانے کے لیے گاہک نے کانٹا اس کی طرف کیا وہ زندہ ہوگئی جسے دیکھ کر لوگ حیرت زدہ رہ گئے۔


ویب ڈیسک February 24, 2016
مچھلی کو جیسے ہی کھانے کے لیے گاہک نے کانٹا اس کی طرف کیا وہ زندہ ہوگئی جسے دیکھ کر لوگ حیرت زدہ رہ گئے۔ فوٹو ڈی ڈیلی اسٹار

بعض اوقات ایسے عجیب و غریب واقعات ہوتے ہیں کہ انہیں دیکھ کر بھی یقین نہیں آتا ہی ایسا ہی کچھ ہوا برطانیہ کے ایک ریسٹورنٹ میں جہاں فرائی کی گئی مچھلی کو جیسے ہی کھانے کے لیے گاہک نے کانٹا اس کی طرف کیا وہ زندہ ہوگئی جسے دیکھ کر لوگ حیرت زدہ رہ گئے۔

برطانوی میڈیا کی جاری کردہ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ مصالحوں سے سجی فرائی مچھلی پلیٹ پر پڑی ہے اور گاہک اسے کھانے کے لیے بالکل تیار ہے اور جیسے ہی اس نے کانٹا ہاتھ میں پکڑ کر مچھلی کی طرف بڑھایا تو اس میں حرکت پیدا ہوگئی اور اس کے گلپھڑے سانس سے پھولنے لگے لیکن اسی دوران دوسرے شخص نے مچھلی کو زندہ دیکھ کر اس کے منہ میں پانی ڈالا جسے پی کر مچھلی کی سانسیں جیسے بحال ہو گئی ہوں جب کہ اس سے بھی دلچسپ بات یہ تھی کہ مچھلی نے پانی پینے کے بعد منہ دوبارہ سختی سے بند کرلیا۔

اس دلچسپ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر لوگوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے اور اب تک اسے ایک لاکھ 30 ہزار بار دیکھا جا چکا ہے تاہم اس فوٹیج میں یہ بات واضح نہیں ہورہی کہ مچھلی اتنی دیر تک پانی سے باہر رہی اور پھر اسے فرائی بھی کیا گیا تو وہ زندہ کیسے رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں