کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز سے مقابلے میں گینگ وار کے 3 ملزمان ہلاک

ملزمان کا تعلق شیراز کامریڈ عزیر بلوچ گروپ سے تھا جن کےقبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔


ویب ڈیسک March 04, 2016
ملزمان کا تعلق شیراز کامریڈ عزیر بلوچ گروپ سے تھا جن کےقبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ فوٹو؛ فائل

لیاری میں رینجرز سے مقابلے میں گینگ وار کے 3 ملزمان ہلاک ہوگئے جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز کی موبائلیں گشت پر تھیں کہ اس دوران خفیہ اطلاع پر علاقے میں کارروائی کی گئی تو وہاں موجود 3 مسلح ملزمان نے اہلکاروں پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اس دوران رینجرز کی جوابی فائرنگ میں تینوں ملزمان ہلاک ہوگئے۔

نمائندہ ایکسپریس نیوز کے مطابق رینجرز اور ملزمان میں مقابلہ کلا کوٹ تھانے کی حدود کمار والا بروہی چوک کے قریب ہوا جس میں ہلاک ہونے والے ملزمان کا تعلق شیراز کامریڈ عزیر بلوچ گروپ سے تھا جب کہ ملزمان کی شناخت بلال عرف میندو، نعیم اور نواز عرف پیرا کے نام سے ہوئی جن کے قبضے سے بھاری اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں