
ایم ایم عالم 6 جولائی 1935 کو بھارتی شہرکولکتہ میں پیدا ہوئے، پاک فضائیہ کے ہیروایم ایم عالم نے 1965 کی پاک بھارت جنگ میں سرگودھا کے محاذ پردشمن ملک بھارت کے 5 ہنٹرجنگی طیاروں کوایک منٹ میں مارگرایا تھا جوگنیزبک کے مطابق ایک عالمی ریکارڈ ہے، یہ کارنامہ صرف پاک فضائیہ کی تاریخ ہی نہیں بلکہ جنگی ہوا بازی کی تاریخ میں ایک معجزہ تصور کیا جاتا ہے، 1965 کی جنگ میں ایم ایم عالم نے دشمن کے مجموعی طورپر9 طیارے مارگرائے تھے۔
بے مثال اور بہادری سے بھرپورکارنامے پر انہیں حکومت کی جانب سے ستارہ جرأت سے نوازاگیا جبکہ لاہورکے علاقے گلبرگ میں ایک اہم سڑک کا نام ایم ایم عالم روڈ رکھا گیا، وہ طویل علالت کے بعد 18 مارچ 2013 کو انتقال کر گئے تھے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔