پاک بھارت میچ گوجرانولہ میں دل کے اسپتالوں میں لگے تمام ٹی وی اتار لئے گئے

پاکستانی شائقین کرکٹ پاک بھارت میچ کو دلچسپی کے بجائے جذباتیت سے دیکھتے ہیں ، اسپتال انتظامیہ


ویب ڈیسک March 19, 2016
سول انتظامیہ کے احکامات کے بعد تمام اسپتالوں کے دل سے وارڈ سے ٹی وی اتار لئے گئے ہیں،فوٹو:ایکسپریس نیوز

پاک بھارت میچ ہمیشہ سے ہی حساس نوعیت کا ہوتا ہے جس میں دونوں ممالک کے شائقین کے دل کی دھڑکنیں جہاں تیز ہوتی ہیں تو وہیں مریضوں کے دل کی دھڑکن رکنے کا بھی خدشہ ہوتا ہے، اسی خدشے کو مد نظر رکھتے ہوئے پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ کے تمام اسپتالوں کے دل کے وارڈ سے ٹی اتار لئے گئے ہیں۔

گجرانوالہ میں سول انتظامیہ نے تمام اسپتالوں کو ہدایت جاری کی ہیں کہ دل کے وارڈ کے مریضوں کے کمرے سے تمام ٹی وی فوری طور پر اتار لئے جائیں کیونکہ پاک بھارت میچ کو عوام دلچسپی سے زیادہ جذبات سے دیکھتے ہیں جو دل کے مریضوں کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ سول انتظامیہ کے احکامات کے بعد تمام اسپتالوں کے دل سے وارڈ سے ٹی وی اتار لئے گئے ہیں۔ پاک بھارت میچ کے بعد تمام اسپتالوں میں ٹی وی دوبارہ نصب کر دیئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم ٹاکرا آج شام 7 بجے کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے