
بھارت کی مقامی ملیالم فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار جشنو راگ وان نے فلمی کیرئیر کا آغاز 1987 میں بطور چائلڈ اسٹار کیا تھا لیکن فلم میں مرکزی کردار 2002 میں ریلیز ہونے والی فلم سے کیا اور پہلی ہی فلم سے شہرت حاصل کی جب کہ فلمی کیرئیر میں انہوں نے بالی ووڈ میں بھی قدم رکھا جس میں کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کرسکے۔
ملیالم فلم اسٹار جشنو راگ وان 2 سال سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے جس کے باعث وہ کوچی کے اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ 35 سال کی عمر میں دنیا سے چل بسے جب کہ جواں سال اداکار کی موت پر فلم نگری اور ان کے مداحوں کو سوگوار کردیا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔