بھارتی ٹی وی اداکارہ پراتیوشا بنرجی نے مبینہ طورپرخودکشی کرلی

پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے تک پراتیوشا کی موت کو خودکشی نہیں کہا جاسکتا، ممبئی پولیس


ویب ڈیسک April 02, 2016
اداکارہ اپنے کرئیرکولے کر خاصی پریشان تھیں جب کہ وہ شراب بھی پینے لگیں تھیں، دوست:فوٹو:فائل

KARACHI: بھارتی ٹی وی کی معروف اداکارہ پراتیوشا بنرجی نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش مکمل ہونے تک ان کی موت کو خودکشی قرار نہیں دیا جاسکتا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 24 سالہ ٹی وی اسٹار پراتیوشا بنرجی کو ان کا ایک دوست ممبئی کے مقامی اسپتال لایا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ پراتیوشا بنرجی نے گلے پر پھندا لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ہے تاہم پولیس نے اپنی رپورٹ میں اسے حادثاتی موت کہا ہے۔

ممبئی پولیس کے ڈی سی پی دھننجے کلکرنی کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی موت جمعے کی شام 5 بجے کے قریب ہوئی ہے۔ ان کے دوست راہول راج سنگھ نے پراتیوشا کی موت کی اطلاع پولیس کو بذریعہ فون دی۔ لاش کے پاس یا واقعے کی جگہ سے اداکارہ کی کوئی ایسی تحریر نہیں ملی جس سے یہ ثابت ہوتا ہو کہ انہوں نے خودکشی کی ہے، اس لیے فی الحال اسے خودکشی نہیں کہا جاسکتا ، اس بارے میں حتمی طور پر پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی کہا جاسکے گا۔

پراتیوشا کے قریبی دوستوں کا کہنا ہے کہ اس کی کئی برسوں سے اپنے ساتھی اداکار راہول راج سنگھ سے دوستی تھی اور 2015 کے آخر میں انہوں نے شادی کا بھی فیصلہ کیا تھا تاہم بعد میں دونوں کے درمیان قربتوں میں دراڑیں پڑ گئیں تھیں جس کے باعث اس نے کثرت سے شراب نوشی شروع کردی تھی۔

واضح رہے کہ بھارت میں کئی اداکاروں اور اداکاراؤں نے خودکشی کی ہے جب کہ صرف گزشتہ ماہ دو ٹی وی اداکاروں نے اپنے ہی ہاتھوں سے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں