جون کے پہلے ہفتے تک ہیٹ اسٹروک کا خدشہ برقرار رہے گا محکمہ موسمیات

مئی کا مہینہ معمول سے زیادہ گرم اور درجہ حرارت 40 ڈگری سے اوپرجانے کا امکان ہے، ڈی جی میٹ


ویب ڈیسک April 02, 2016
وفاقی حکومت کو چاہیئے کہ وہ لوڈشیڈنگ سے بچاؤکے انتظامات کرے، مشیروزیراعلیٰ سندھ:فوٹو:فائل

SUKKUR: ڈائیریکٹرجنرل میٹ عبدالرشید کا کہنا ہے کہ رواں سال جون کے پہلے ہفتے تک ہیٹ اسٹروک کا خدشہ برقرار رہے گا جب کہ مئی کا مہینہ معمول سے زیادہ گرم رہے گا۔

ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے ڈی جی میٹ کا کہنا تھا کہ رواں برس مئی کا مہینہ معمول سے زیادہ گرم رہے گا، مئی کے مہینے میں درجہ حرارت 40 سے اوپرجانے کا امکان ہے جب کہ گزشتہ برس اپریل میں 2 دن درجہ حرارت 40 سنٹی گریڈ تک گیا تھا۔ ہیٹ اسٹروک کے حوالے انہوں نے کہا کہ جون کے پہلے ہفتے تک ہیٹ اسٹروک کا خدشتہ موجود رہے گا۔

دوسری جانب مشیر وزیراعلیٰ سندھ قیوم سومروکا کہنا ہے کہ حکومت نے ہیٹ اسٹروک سے بچاؤکی تیاریاں کر لی ہیں جب کہ ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لیے سنٹرزقائم کئے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو چاہیئے کہ وہ لوڈشیڈنگ سے بچاؤکے انتظامات کرے۔ دوسری جانب ایدھی فاؤنڈیشن حکام کا کہنا ہے کہ ممکنہ ہیٹ اسٹروک کے خدشے کے پیش نظر 300 قبریں تیار کر لی گئی ہیں جب کہ سرد خانوں میں بھی میتیں رکھنے کا انتظام کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزمحکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں اپریل کے مہینے میں بھی شدید گرمی پڑنے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں