سنی لیون کے خلاف 100 کروڑ کا ہتک عزت کا دعویٰ دائر

سنی لیون نے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی جس سے مجھے بھاری مالی نقصان ہوا، پوجا مسرا کا دعویٰ


ویب ڈیسک April 05, 2016
اداکارہ کے باعث مجھے خاصا مالی نقصان بھی اٹھانا پڑا، ماڈل:فوٹو:فائل

بھارتی ماڈل پوجا مسرا نے اداکارہ سنی لیون کے خلاف ہتک عزت کے زمرے میں 100 کروڑ کے ہرجانے کا دعوی کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ماڈل پوجا مسرا کی جا نب سے ممبئی ہائی کورٹ میں دائر دعوے میں کہا گیا ہے کہ وہ اور سنی لیون بھارتی ٹی وی مقبول ترین رئیلٹی شو ''بگ باس'' میں شریک ہوئی تھیں، سنی لیون ان کے بعد پروگرام میں آئیں اور وہ اس وقت انتہائی مقبول تھیں لیکن سنی لیون نے اپنے انٹرویوز کے دوران ایسی باتیں کیں جس کی وجہ سے لوگوں میں ان کے خلاف نفرت اور غصہ پیدا ہوا۔

اپنی درخواست میں پوجا مسرا نے سنی لیون پر یہ بھی الزام لگایا کہ مقامی اخبار میں انہوں نے ایک آرٹیکل لکھا جس میں انہوں نے ان کے بارے میں جو باتیں منسوب کیں اس سے ان کی ناصرف شہرت کو نقصان پہنچا بلکہ مالی نقصان بھی پہنچا ۔

پوجا مسرا نے اپنی درخواست میں اپیل کی ہے کہ سنی لیون کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 500 کے تحت ہتک عزت اور120 (بی) کے تحت کارروائی کا آغاز کیا جائے اور اداکارہ سے 100 کروڑ روپے دلوائے جائے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں