پاناما لیکس کی بنیاد پر وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کی درخواست سماعت کے لیے منظور

ملک کے سیاست دانوں نے ملکی دولت لوٹ کر بیرون ملک اثاثے بنائے، درخواست گزار کا موقف


ویب ڈیسک April 06, 2016
عدالت نے آفس کا اعتراض دور کر تے ہوئے درخواست بینچ کے روبرو لگانے کی ہدایت کردی:فوٹو:فائل  

ہائی کورٹ نے پانامہ لیکس کی بنیاد پر وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دینے کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں تحریک انصاف لائرز فورم کے نائب صدر گوہرن واز سندھو نے پانامہ لیکس کی بنیاد پر وزیراعظم نواز شریف کو نا اہل قراردینے کے لیے درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیاست دانوں نےملکی دولت لوٹ کربیرون ملک اثاثےبنائے ہیں، پاناما لیکس کی دستاویزات کی روشنی میں ان سیاستدانوں کو نااہل قرار دیا جائے اور ان کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا جائے تاہم ہائی کورٹ آفس کی جانب سے درخواست میں وزیراعظم کو فریق بنانے پراعتراض کیا گیا۔

ہائی کورٹ آفس کے اعتراض کے خلاف درخواست گزار نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا جس نے آفس کا اعتراض ختم کرتے ہوئے درخواست ابتدائی سماعت کے لیے منظور کرلی، عدالت عالیہ نے ہائی کورٹ آفس کو ہدایت کی کہ درخواست کی سماعت کی تاریخ مقرر کی جائے۔

واضح رہے کہ وکی لیکس کے بعد پانامہ پیپرزکی لیکس نے پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ہلچل مچادی جب کہ وزیر اعظم نواز شریف کی فیملی کے نام بھی اسی فہرست میں شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں