یوٹیوب کو آئندہ چندروز میں کھولے جانے کا امکان

حکومت نے پی ٹی اے کو ایسا فلٹر سسٹم لگانے کی ہدایت کی ہے جس کے تحت کسی بھی قسم کے گستاخانہ مواد کو روکا جاسکے گا،ذرائع


ویب ڈیسک November 15, 2012
حکومت نے پی ٹی اے کو ایسا فلٹر سسٹم لگانے کی ہدایت کی ہے جس کے تحت کسی بھی قسم کے گستاخانہ مواد کو روکا جاسکے گا،ذرائع فائل فوٹو

ملک بھر میں یوٹیوب کو آئندہ چند روز میں کھولے جانے کا امکان ہے۔


ذرائع کے مطابق حکومت نے پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کو اس سلسلے میں ضروری اقدامات کی ہدایت کی ہے، پی ٹی اے اس سلسلے میں ایک ایسا فلٹر سسٹم لگائے گا جس سے یوٹیوب پر کسی بھی گستاخانہ مواد کو روکا جاسکے گا۔

واضح رہے کہ وزیر داخلہ رحمان ملک نے چند روز قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت یوٹیوب پر سے تمام گستاخانہ مواد کو ہٹاکراسے کھولنے پر غور کررہی ہے۔

حکومت نے گزشتہ ماہ یوٹیوب پر اس وقت پابندی لگادی تھی جب امریکا میں بنائی جانے والی گستاخانہ فلم کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کے دوران امن وامان کا مسئلہ پیدا ہوگیا تھا۔

یوٹیوب پر گستاخانہ مواد کے باعث نہ صرف پاکستان بلکہ متعدد اسلامی ممالک میں بھی احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا۔ اس دوران لیبیا میں مشتعل افراد نے دارالحکومت طرابلس میں امریکی سفارتخانے میں گھس کر امریکی سفیر سمیت 3 سفارتکاروں کو ہلاک کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں