سعودی عرب بھی سی پیک میں شمولیت کاخواہشمند

اقتصادی راہداری کو بحیرہ احمر اور افریقہ تک پھیلایا جا سکے گا،سعودی وزیرمنصوبہ بندی


Khususi Reporter April 26, 2016
اقتصادی راہداری کو بحیرہ احمر اور افریقہ تک پھیلایا جا سکے گا،سعودی وزیرمنصوبہ بندی فوٹو : فائل

لاہور: وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے سعودی عرب کے وزیر اقتصادی منصوبہ بندی انجینئر عادل الفقہیہ سے ریاض میں ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی وزیر نے چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تاکہ اس راہداری کو بحیرہ احمر اور افریقہ تک پھیلایا جا سکے۔ احسن اقبال نے سعودی وزیر کو حالیہ برسوں میں پاکستان کی اقتصادی ترقی، سی پیک اور وژن2025کے بارے میں آگاہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اقتصادی منصوبہ بندی کے شعبوں میں اشتراک کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں