کراچی ائیرپورٹ پربھارتی فلم ڈائریکٹر کبیرخان کےخلاف احتجاج شیم شیم کے نعرے

ہدایت کارکبیرخان پاکستانی میڈیا کو پاکستان مخالف فلم بنانے کے سوالات پر مطمئن بھی نہ کرسکے۔


ویب ڈیسک April 27, 2016
ہدایت کارکبیرخان پاکستانی میڈیا کو پاکستان مخالف فلم بنانے کے سوالات پر مطمئن بھی نہ کرسکے۔ فوٹو:فائل

بھارتی فلم ڈائریکٹر کبیر خان کے خلاف پاکستان مخالف فلم بنانے پر جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ پرشہریوں کی جانب سے مظاہرہ کیا گیا اور شیم شیم کے نعرے بھی لگائے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق بھارتی نامور ہدایت کار کبیر خان پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد بھارت روانہ ہوگئے تاہم کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر انہیں پاکستان مخالف فلم بنانے پر شہریوں کی جانب سے شدید احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔ مشتعل افراد نے کبیر خان کے خلاف شیم شیم اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے جب کہ کچھ افراد نے انہیں جوتے بھی دکھائے جس کے بعد وہ فوری طور پر سیکیورٹی میں ایئرپورٹ لاؤنچ چلے گئے۔

گزشتہ روزبھی بھارتی ہدایت کارکو پاکستان ہاؤس میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جب کہ ہدایت کاربھی پاکستانی میڈیا کو پاکستان مخالف فلم بنانے کے سوالات پر مطمئن نہ کر سکے تھے۔ کبیر خان کا کہنا تھا کہ فلم بجرنگی بھائی جان میں پاکستان کومثبت انداز میں دکھایا گیا وہیں فلم "فینٹم" اوردیگر فلموں میں منفی کاموں کو بھی پاکستانیوں کو قبول کرنا چاہیئے۔

واضح ر ہے کہ ہدایت کار کبیر خان کی فلم "فینٹم" اور "کابل ایکسپریس" میں فلم بینوں کو پاکستان مخالف جذبات پرابھارنے کی کوشش کی گئی تھی جب کہ فلم فینٹم میں پاکستان کی مخالفت میں ڈائیلاگ "گھرمیں گھس کرماریں گے" بھی تھا جس پر پاکستانی عوام کی جانب سے شدید نفرت کا اظہار کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں