جانیے تمباکو نوشی کے اثرات آپ کے چہرے کو بھی کس طرح متاثر کرتے ہیں

تمباکو نوشی کئی بیماریوں کے علاوہ چہرے کی رونق ختم کر دیتی ہے اور جلد کا رنگ بھی گہرا کر سکتی ہے۔


ویب ڈیسک May 07, 2016
تمباکو نوشی کئی بیماریوں کے علاوہ چہرے کی رونق ختم کر دیتی ہے اور جلد کا رنگ بھی گہرا کر سکتی ہے۔

کم عمری سے ہی سگریٹ نوشی کی طرف متوجہ ہونے والے افراد ابتدا میں اسے فیشن اور گلیمر کے طور پر لیتے ہیں جو آگے چل کر لت میں بدل جاتی ہے اور یہی عادت پھیپھڑوں کے کینسر اور دل کے امراض کا سبب بھی بنتی ہے جس کے اثرات چہرے پر بھی نمایاں ہوتے ہیں۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر آپ تمباکو نوشی کرتے رہیں تو اگلے چند سالوں میں آپ کی صحت کیسی ہو سکتی ہے، تمباکو نوشی انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ہے، کئی بیماریوں کے علاوہ یہ چہرے کی رونق ختم کر دیتی ہے اور جلد کا رنگ بھی گہرا کر سکتی ہے۔

تمباکو نوشی سے نوجوانوں کو باز رکھنے کے لیے ایک یونی ورسٹی کے میڈیکل کے طلبہ نے رضاکارانہ طور پر ایسی ایپلی کیشن بنائی ہے جو تمباکو نوشی کے بھیانک نتائج دکھا کر اس سے دور رکھنے کی کوشش کرتی ہے۔

اس ایپلی کیشن کو اسموکر فیس (Smokerface) کا نام دیا گیا ہے۔ اس کی انسٹالیشن کے بعد یہ ایک سیلفی بنانے کا کہتی ہے جب اس میں تصویر بنا لی جائے تو یہ اپنے سائنسی میکانزم کو استعمال کرتے ہوئے دکھاتی ہے کہ اگر تمباکو نوشی جاری رکھی جائے تو اگلے چند سالوں میں شکل کیسی ہو سکتی ہے۔

ایپلی کیشن بنانے والے طلبہ کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو تمباکو نوشی کی طرف راغب ہونے سے پہلے اس ایپلی کیشن کو ایک دفعہ ضرور دیکھ لینا چاہیے کیونکہ امید ہے اس میں وہ اپنے مستقبل کا چہرہ دیکھ کر تمباکو نوشی سے فوراً دور ہو جائیں گے۔ اسموکر فیس ایپلی کیشن اینڈروئیڈ اور آئی او ایس دونوں پلیٹ فارمز کے لیے بالکل مفت دستیاب ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں