
مریم نواز نے پولیٹیکل قونصلر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے خواتین کو وراثت اور جائیداد میں ان کا حق دلانے کے لیے قانون سازی کی ہے، اسی طرح سرکاری ملازمتوں میں خواتین کے لیے مختص کوٹے پر عملدرآمد میں بھی حکومت نے پیش رفت کی ہے اور سرکاری محکموں میں خواتین محکمے کے انچارج کے طور پر بھی کام کر رہی ہیں۔ انھوں نے تعلیم کے شعبے میں طالبات کی بھرپور دلچسپی اور پنجاب حکومت کی طرف سے اسٹوڈنٹس کو لیپ ٹاپ کی فراہمی سمیت کیے گئے مختلف اقدامات سے آگاہ کیا۔ برطانوی پولیٹیکل قونصلر نے مریم نواز سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب حکومت کی طرف سے سماجی شعبے کی بہتری اور شہری سہولتوں میں اضافے کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔