عامر خان نے فلم کے لیے 22 کلو وزن کم کرلیا

عامر خان اپنی نئی آنے والی فلم ’’دنگل‘‘ میں پہلوان کا کردار ادا کریں گے۔


ویب ڈیسک May 13, 2016
عامر خان اپنی نئی آنے والی فلم ’’دنگل‘‘ میں پہلوان کا کردار ادا کریں گے، فوٹو:بشکریہ بالی ووڈ بینگ بینگ

بالی ووڈ میں اپنے کردار میں ڈھل جانے کے حوالے سے شہرت رکھنے والے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنی نئی آنے والی فلم ''دنگل'' کےلیے 22 کلو وزن میں کمی کرلی جس کے بعد اب انہیں 3 کلو وزن مزید کم کرنا ہے۔

بالی ووڈ اداکارعامر خان اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے اپنی جان کو بھی خطرے میں ڈال لیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنی نئی آنے والی فلم ''دنگل'' میں اپنے کردار میں ڈھلنے کے لیے 25 کلو وزن کا اضافہ کرلیا تھا جس کے بعد انہیں صحت کے مسائل سے دوچار ہونا پڑا تھا تاہم اب اپنی ہی فلم کے کردار کے لیے انہیں وزن میں کمی کرنی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان فلم ''دنگل'' میں پہلوان کا کردار ادا کررہے ہیں جس کے لیے انہوں نے وزن میں 25 کلو کا اضافہ کرلیا تھا جب کہ فلم میں ہی اپنے کردار کے لیے وزن میں 25 کلو کمی کرنی تھی جس کے لیے انہوں نے 25 ہفتوں کا وقت رکھا تھا تاہم اب انہوں نے امریکی ٹرینر کی مدد سے وقت سے پہلے ہی اپنے وزن میں 22 کلو کمی کرلی ہے اور انہیں مزید 3 کلو وزن کم کرنا ہے جس کے بعد اگلے مہینے فلم کے دوسرے شیڈول کی شوٹنگ کا آغاز کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اداکار عامر خان کی فلم ''دنگل'' رواں سال دسمبر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |