
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ ڈاکٹر نزار بن عبید مدنی نے قاہرہ میں عرب لیگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی حالیہ دہشت گردی پر خاموش تماشائی رہنے کا کوئی جواز نہیں۔ جارحیت کے مرتکب صیہونیوں کو اپنے جرائم کی سزا ملنی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ عالمی برادری کے غیر موثر اقدامات نے اسرائیل کو فلسطینیوں کے خلاف جبر و تشدد کی پالیسی برقرار رکھنے کا جواز فراہم کیا ہے۔ تازہ حملوں سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ صہیونی ریاست کے نزدیک عالمی اقدامات، عرب لیگ اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کوئی حیثیت نہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔