ترکی کا محصورین غزہ کی امداد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

6 ماہ میں غزہ کی پٹی میں 13بڑے اسپتال قائم کریں گے، ترک سفیر مصطفی سارنیچ


این این آئی June 01, 2016
6 ماہ میں غزہ کی پٹی میں 13بڑے اسپتال قائم کریں گے، ترک سفیر مصطفی سارنیچ فوٹو: فائل

ترکی کی حکومت نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی اسرائیلی پابندیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے محصورین کی مالی امداد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے ہاں متعین ترک سفیر مصطفی سارنیچ نے گزشتہ روز محصور علاقے غزہ کا دورہ کیا، اس موقع پر ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترک سفیر نے کہا کہ ان کا ملک غزہ کے محصورین کی امداد کا مشن جاری رکھے گا، نیوز کانفرنس سے قبل ترک سفیر نے عالمی ادارہ صحت اور ترکی کے اشتراک سے شروع کیے گئے 1.5ملین ڈالر کی لاگت سے الشفا میڈیکل کمپلیکس کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر جاری کام کا جائزہ لیا۔

انھوں نے کہا کہ آفاد کے ایمرجنسی پروگرام کے ذریعے ترک حکومت نے 6 ماہ میں غزہ کی پٹی میں13بڑے اسپتال مکمل کرنے کے عزم کا اعلان کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |