افطارکے فوری بعد سگریٹ نوشی سے امراض قلب کے خطرات میں اضافہ ہوجاتا ہے ماہرین طب

افطارکے فوری بعد سگریٹ نوشی سے جسمانی جھٹکوں، ہاتھ اورپاؤں میں کپکپاہٹ بڑھنے کا خدشہ بھی بڑھ جاتا ہے،ڈاکٹرقولان


ویب ڈیسک June 09, 2016
افطارکے فوری بعد سگریٹ پینے والےافراد میں جسمانی جھٹکوں،ہاتھ اور پاؤں میں کپکپاہٹ بڑھنےکا خدشہ بڑھ جاتا ہے،ڈاکٹرقولان. فوٹو:فائل

KARACHI: ترکی میں گیرسن یونی ورسٹی کے میڈیکل کالج میں شعبہ امراض قلب کے سربراہ ڈاکٹر قاغان قولان کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں افطار کے فوری بعد سگریٹ نوشی کرنے سے امراض قلب کے خطرات میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

ڈاکٹر قولان کے مطابق رمضان المبارک کے دوران افطار کے فوری بعد سگریٹ پینے والے افراد میں جسمانی جھٹکوں، ہاتھ اور پاؤں میں کپکپاہٹ بڑھنے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے کیوں کہ طویل وقفے کے بعد سگریٹ پینے سے جسم کا تمام مدافعتی نظام درہم برہم ہوجاتا ہے جب کہ ایسے افراد کے امراض قلب میں مبتلا ہونے کے خطرات میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے تاہم افطار کے تھوڑے وقفے سے سگریٹ پینے پرایسا نہیں ہوتا۔

ڈاکٹرقولان کا کہنا ہے کہ رمضان میں سگریٹ نوشی سے خون کی شریانوں کی دیواروں کو شدید نقصان پہنچتا ہے جو باقی سال بھر پہنچنے والے نقصان سے کہیں زیادہ ہوتا ہے جب کہ طبی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ رمضان میں دل کے امراض کے سبب اموات میں اضافہ ہوجاتا ہے اوراسی سلسلے میں سگریٹ نوشی بھی اچانک موت کا سبب بن سکتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ رمضان المبارک کے مہینے سے فائدہ اٹھا کر سگریٹ نوشی ترک کی جاسکتی ہے، اگر جسم کو 12 سے 16 گھنٹے تک تمباکو نوشی سے دور رکھا جاسکتا ہے تو یہ عمل سال بھر بھی ہوسکتا ہے اس لئے رمضان المبارک کے دوران اگر تمباکو نوشی سے اجتناب کیا جائے تو اس سے مکمل جھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |