نیب سامری جادوگر ہے کسی کے خلاف کچھ بھی ثابت کرسکتا ہے ڈاکٹرعاصم حسین

نیب نا جانے کہاں سے ان کے خلاف اتنی بڑی کرپشن لے آئی، سابق مشیر پیٹرولیم


ویب ڈیسک June 13, 2016
نیب نا جانے کہاں سے ان کے خلاف اتنی بڑی کرپشن لے آئی، سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم فوٹو: فائل

KARACHI: سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم نے کہا ہے کہ نیب سامری جادوگر ہے جو کسی کے خلاف کچھ بھی ثابت کرسکتا ہے۔

کراچی کی احتساب عدالت میں سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کے 462 ارب روپے کی مالی بے ضابطگیوں سے متعلق ریفرنس کی سماعت کی، سماعت کے دوران نیب کے گواہ نے عدالت کے روبرو زمینوں کی الاٹمنٹ سے متعلق احکامات اور ان کی منسوخی کے خط پیش کیے تو ڈاکٹر عاصم گواہ پر چلانے لگے، انہوں نے کہا کہ انہوں نے نا تو کوئی زمین الاٹ کرائی اور نا ہی وزیراعلیٰ کو منظوری کے لیے خط لکھا، نیب کی جانب سے پیش کیا گیا گواہ بھی جھوٹا ہے اور اس کے شواہد بھی ٹھیک نہیں، بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 4 جولائی تک ملتوی کردی۔

عدالت سے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ نیب سامری جادوگر ہے وہ کسی سے کچھ بھی لکھوا اور ثابت کروا سکتا ہے، نیب نا جانے کہاں سے ان کے خلاف اتنی بڑی کرپشن لے آئی، رمضان المبارک میں اعتکاف کے حوالے سے سوال پوچھنے پر ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ انہیں تو تراویح پڑھنےکی اجازت نہیں دی جاتی تو اعتکاف میں کیا بیٹھیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں