کرشمہ اور سنجے کپور میں باقاعدہ طلاق ہوگئی

کرشمہ کپور نے 2003 میں بزنس مین سنجے کپور سے شادی کی تھی جس سے ان کے 2 بچے ہیں.


ویب ڈیسک June 13, 2016
کرشمہ کپور نے 2003 میں بزنس مین سنجے کپور سے شادی کی تھی جس سے ان کے 2 بچے ہیں، فوٹو: فائل

بالی ووڈ کی شہرہ آفاق اداکارہ کرشمہ کپور نے اپنے شوہر سنجے کپور سے باقاعدہ طلاق لے لی ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور نے فلم نگری میں فنی سفر کا آغاز 1991 میں ریلیز ہونے والی فلم ''پریم قیدی'' سے کیا لیکن انہوں نے شہرت ''انداز اپنا اپنا'' سے حاصل کی اور 90 کی دہائی میں فلمی دنیا پر راج کیا جب کہ کرشمہ کپور فلم نگری میں کامیابیوں کی طرح نجی زندگی میں کامیابی حاصل نہ کرسکیں اور شادی کے 9 سال بعد معاملہ طلاق تک پہنچ گیا۔

بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور نے اپنے شوہر اورمشہور بزنس مین سنجے کپور سے طلاق لینے کے لیے 2014 میں عدالت سے رجوع کیا تھا جہاں 2 سال تک معاملہ زیر التوا رہا تاہم آج دونوں شخصیات باہمی رضامندی سے ایک معاہدے پر پہنچ گئیں جس کے بعد دونوں میں باقاعدہ طلاق ہوگئی ہے۔ معاہدے کے مطابق بچوں کے نام 10 کروڑ کی رقم جمع کرائی گئی ہے جسے بچوں پر خرچ کیا جائے گا اور بچوں کے تعلیمی اخراجات بھی والد کے ذمے ہوں گے جب کہ شادی کے زیوارات اور تحائف کرشمہ کپور کی ملکیت ہوں گی اور بچے ماں کی پاس ہی رہیں گے لیکن سال میں 3 ماہ اپنے والد کے ساتھ گزارسکیں گے۔

واضح رہے کہ اداکارہ کرشمہ کپور نے 2003 میں بزنس مین سنجے کپور سے شادی کی تھی جس سے ان کے 2 بچے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |