بالی ووڈ اداکارہ سروین چاؤلہ نے ہندو مذہب چھوڑ دیا

ذہنی سکون کے لیے ہندو مذہب چھوڑ رہی ہوں اور بدھ مت کی تعلیم حاصل کررہی ہوں، بالی ووڈ اداکارہ


ویب ڈیسک June 15, 2016
ذہنی سکون کے لیے ہندو مذہب چھوڑ رہی ہوں جس کے لیے بدھ مت کی تعلیم حاصل کررہی ہوں، بالی ووڈ اداکارہ، فوٹو:فائل

بالی ووڈ میں اپنے بے باک مناظر کے حوالے سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ سروین چاؤلہ نے ہندو مذہب چھوڑ کر بدھ مت اختیار کرلیا۔

بالی ووڈ اداکارہ نے فلمی کیرئیر کا آغاز 2011 میں ریلیزہونے والی فلم ''ہم تم شبانہ'' سے کیا لیکن شہرت فلم ''ہیٹ اسٹوری 2'' سے حاصل ہوئی جب کہ اداکارہ نے فنی سفر میں بے باک مناظر کے حوالے سے ہی شہرت حاصل کی ہے جس کے باعث فلم نگری میں کوئی خاص مقام نہیں بنا سکی ہیں تاہم اب اداکارہ نے ہندو مذہب چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سروین چاؤلہ نے ہندو مذہب چھوڑ کر بدھ مت اختیار کرلیا ہے جس کے بعد انہوں نے بدھ مت کی تعلیم بھی حاصل کرنا شروع کردی ہے جب کہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ذہنی سکون کے لیے ہندو مذہب چھوڑ رہی ہوں جس کے لیے بدھ مت کی تعلیم حاصل کررہی ہوں تاہم مذہبی ہونے کے باوجود فلم نگری نہیں چھوڑوں گی۔

واضح رہے کہ اداکارہ سروین چاؤلہ نے پنجابی، تامل اور تیلگو فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں