گوگل پاکستان سمیت ملک کی سینکڑوں سرکاری اور نجی ویب سائٹس ہیک کرلی گئیں۔
گوگل پاکستان کی ویب سائٹ کو ہیک کر لیا گیا ہے۔ ترک ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے گوگل پاکستان کی ویب سائٹ ہیک کی ہے۔ پاکستانی پورٹل کے ہیک کئے جانے کے بعد ملک میں گوگل کا انٹرنیشنل پورٹل فعال ہے۔ پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کاکہنا ہے کہ گوگل پاکستان کی ویب سائٹ کو ری کنسٹرکٹ کرکے بحال کردیا گیا ہے۔
غیرملکی ایجنسی کے مطابق پاکستان کی کل 285 ویب سائٹس ہیک کی گئی ہیں۔ جن میں سرکاری اور غیر سرکاری دونوں ویب سائٹس شامل ہیں۔ہیک کی جانے والی ویب سائٹس میں پاکستان کے اہم سرکاری اداروں کی ویب سائٹس بھی شامل ہیں۔