آسٹریلوی امپائر اوکسنفورڈ کی بازو میں پلاسٹک گلاس شیلڈ پہن کر امپائرنگ

حفاظتی پلاسٹک شیلڈ کا استعمال امپائرز کو محفوظ بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے.


Sports Desk June 25, 2016
56 سالہ آکسفورڈ نے اس سے قبل آئی پی ایل میں امپائرنگ کے دوران بھی بازو پر شیلڈ استعمال کی تھی۔فوٹو : فائل

آسٹریلوی امپائر بروس اوکسنفورڈ نے انگلینڈ اور سری لنکا کے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں غیرمعمولی حفاظتی اقدام کرتے ہوئے بائیں بازو میں پلاسٹک گلاس شیلڈ پہن لی، کرکٹ میں اس کا استعمال پہلے کبھی نہیں دیکھاگیا۔

حفاظتی پلاسٹک شیلڈ کا استعمال امپائرز کو محفوظ بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے، یہ شیلڈ انھوں نے خود اپنے طور پرتیار کی جس میں دونوں جانب دیکھے جانے کی صلاحیت ہے، ماضی میں بیٹسمین اور فیلڈرز کے تھروز پر کئی بار گیند میچ آفیشلز کو بھی لگ چکی ہے، 56 سالہ میچ آفیشل نے اس سے قبل آئی پی ایل میں امپائرنگ کے دوران بھی بازو پر شیلڈ استعمال کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں