ٹوئٹر پر آج ’’وہ بھی کیا دن تھے‘‘ پر مبنی ہیش ٹیک ٹاپ ٹرینڈ کرتا رہا

ٹوئٹرصارفین نے "وہ بھی کیا دن تھے" ہیش ٹیگ میں اپنی ماضی کی عادات، خیالات اور شرارتوں کا کھل کر اظہار کیا۔


ویب ڈیسک June 26, 2016
ٹوئٹرصارفین نے "وہ بھی کیا دن تھے" ہیش ٹیگ میں اپنی ماضی کی عادات، خیالات اور شرارتوں کا کھل کر اظہار کیا۔ فوٹو:فائل

PESHAWAR: ٹوئٹرپر آج دن بھر "وہ بھی کیا دن تھے" کے نام سے ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ کرتا رہا جہاں صارفین اپنی ماضی کی یادوں کا اظہار کرتے رہے۔

ٹوئٹر صارفین نے ہفتہ وار سرکاری چھٹی کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے آج اپنی ماضی کی یادوں کا اظہار کیا جس کے لئے ٹوئٹر پر وہ بھی کیا دن تھے کے نام سے ہیش ٹیگ بنایا گیا جو ٹاپ ٹرینڈ کرتا رہا۔ #WoBhiKyaDinThy میں صارفین نے اپنی ماضی کی عادات، خیالات اور شرارتوں کا تبادلہ بھی کیا۔

رابعہ ورک ماضی کی یادوں کا اظہار کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ وہ بھی کیا دن تھے جب ہم صرف پی ٹی وی دیکھتے ہیں۔



انتہائی دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے فرجاد نیازی لکھتے ہیں کہ وہ بھی کیا دن تھے جب انٹینا والا موٹرولا موبائل لے کر بھی لوگ آئی فون والی حیثیت رکھتے تھے۔ یعنی اس زمانے میں اگر کسی شخص کے پاس انٹینے والا موٹرولا موبائل بھی ہوتا تھا تو وہ خود کو دوسروں سے افضل جانتا تھا لیکن آج وہ موبائل ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملتے۔



ثنا چوہدری اپنی ماضی کی یادوں کا ذکر کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ وہ بھی کیا دن تھے جب صبح جلدی اسکول جاکر ساتھ والی کرسی پر بستہ رکھ کر کہتے تھے کہ یہ میرے دوست کی جگہ ہے۔



عبداللہ قریشی لکھتے ہیں کہ وہ بھی کیا دن تھے جب کارٹون نیٹ ورک دیکھنے کے لئے میں صبح 6 بجے اٹھ جاتا تھا۔



محمد شفاقت لکھتے ہیں کہ وہ بھی کیا دن تھے جب بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر اور دیگر شعیب اختر کی 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے آنے والی گیندوں سے ڈرتے تھے۔



اسامہ گورایا لکھتے ہیں وہ بھی کیا دن تھے جب انصاف، سچ اور برابری کی قدر قیمے والے نان سے زیادہ ہوا کرتی تھی۔

https://twitter.com/_OsamaGoraya/status/747019505860284416

ٹوئٹر پر فرضی نام سے موجود صارف نے انتہائی دلچسپ ٹوئٹ کرتے ہوئے ایک تصویر بھی اپ لوڈ کی جس پر تبصرہ کرتے ہوئے وہ لکھتے ہیں کہ وہ بھی کیا دن تھے جب ہمارے گھروں میں اصلی گھڑی ہوا کرتی تھی لیکن آج کل ہمارے گھروں میں لوڈشیڈنگ گھڑی ہوتی ہے۔



آج کے ٹاپ ٹرینڈ کا ایک عکس:

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں