
بورے والا کے نواحی علاقے زاہد آباد کالونی کے رہائشی پیٹرولنگ پولیس اہلکار طارق محمود بھٹی نے ساتھی کانسٹیبل محمد اسلم کو پھنسانے کیلئے اس کے کوائف پر سِم حاصل کی اور پھر وزارتِ داخلہ کو دھمکی آمیزفون کردیا۔ اس کا کہنا تھا کہ وہ وزارتِ داخلہ کی عمارت کوبم سے اڑادے گا۔
دہشتگرد حملے کی دھمکی ملنےکے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے طارق محمود بھٹی کوگرفتارکرلیا۔ ملزم نے دوران حراست اعتراف جرم بھی کرلیا ۔ تاہم ملزم کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ طارق کسی بھی تخربی کارروائی میں ملوث نہیں اس لئے وہ اپیل کرتے ہیں کہ کہ اسے معاف کردیا جائے ۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔