کراچی میں بارش سے بجلی کا نظام درہم برہم

كے الیكٹرك نے مون سون كی بارشوں كے پیش نظر شہر میں بجلی كی فراہمی كیلیے كسی قسم كے انتظامات نہیں كیے.


ویب ڈیسک June 29, 2016
كے الیكٹرك نے مون سون كی بارشوں كے پیش نظر شہر میں بجلی كی فراہمی كیلیے كسی قسم كے انتظامات نہیں كیے. فوٹو؛ فائل

كے الیكٹرك نے مون سون كی بارشوں كے پیش نظر کراچی میں بجلی كی فراہمی كیلیے كسی قسم كے انتظامات نہیں كیے جس كے نتیجے میں بارشوں كا سلسلہ شروع ہونے كے 24 گھنٹے بعد بھی شہر كے متعدد علاقوں میں بجلی كی فراہمی بحال نہیں كی جاسكی۔

کراچی میں بارش سے كے الیكٹرك كے ڈسٹری بیوشن سسٹم میں آنے والے ہزاروں فالٹس كو دور كرنے میں مینٹی ننس كا نظام مكمل طور پر فیل ہوگیا، بارشوں كے دوران مجموعی طور پر ایك ہزار سے زائد فیڈرز ٹرپ ہوئے، 2 درجن سے زائد كیبل فالٹس جب كہ تاریں ٹوٹنے، جمپر لوز ہونے، پی ایم ٹی میں فنی خرابی اور سب اسٹیشن میں پانی بھر جانے سمیت ہزاروں شكایات درج كرائی گئیں۔ كے الیكٹرك كا مركزی شكایتی نمبر 118 نے صارفین كی شكایات درج كرنا بند كردیں اور نمبر مسلسل مصروف ملتا رہا۔

شہر میں مون سون كی پہلی بارش كے ساتھ ہی تقریباً نصف كراچی بجلی كی فراہمی سے محروم ہوگیا اور700 سے زائد فیڈر ٹرپ كیے جب كہ ہزاروں كی تعداد میں آنے والی دیگر خرابیوں كی وجہ سے بھی شہر كا ایك بڑا حصہ متاثر ہوا، متاثر ہ علاقوں كی ایك بڑی تعداد منگل اور بدھ كی درمیانی رات بجلی كی فراہمی سے محروم رہی اور بدھ كی دوپہر ہونے والی بارش نے رہی سہی كسر بھی پوری كردی اور ایك مرتبہ 300 فیڈرز ٹرپ کرگئے، تقریبا 24 گھنٹوں سے بجلی كی عدم فراہمی كا شكار علاقوں میں ڈیفنس فیز 6، كلفٹن كے كچھ علاقے، كورنگی، انڈسٹریل ایریا، بلال كالونی، لانڈھی، قائد آباد، ملیر، شاہ فیصل كالونی، گلشن اقبال، نارتھ كراچی، نارتھ ناظم آباد، نئی كراچی، اورنگی ٹاؤن، قصبہ كالونی، فیڈرل بی ایریا، گلشن اقبال، محمود آباد، لائنز ایریا، كیماڑی، ماڑی پور، شیریں جناح كالونی اور دیگر علاقے شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں