افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دو خودکش حملے 40 پولیس اہلکار ہلاک

صوبہ نورستان میں امریکی اور افغان فضائیہ کی کارروائی میں 73 سے زائد طالبان بھی مارے گئے، فوجی حکام


ویب ڈیسک June 30, 2016
کابل کے مغربی علاقے پغمان میں پولیس کیڈٹس کو لے جانے والی گاڑیوں پر 2 خود کش حملے کئے گئے، گورنر پغمان محمد موسیٰ : فوٹو : فائل

SWABI/ HANGU/ UPPER DIR: افغانستان کے دارالحکومت میں خود کش حملے میں 40 پولیس اہلکارہلاک ہوگئے جب کہ افغان فوج کا کہنا ہے کہ صوبہ نورستان میں فضائی کارروائی کے دوران 73 سے زائد طالبان بھی مارے گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق افغان دارالحکومت کابل کے مغربی علاقے پغمان میں پولیس کے قافلے پر یکے بعد دیگرے دو خودکش حملے ہوئے، جس کے نتیجے میں 40 اہلکار ہلاک جب کہ 27 زخمی ہوگئے۔ افغان وزارت داخلہ کے حکام کاکہنا تھا کہ بسوں میں سوار پولیس اہلکاروں نے ابھی اپنی تربیت مکمل کی تھی اور انہیں کہیں تعینات نہیں کیا گیا تھا۔

دوسری جانب افغان فوج کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ صوبہ نورستان کے ضلع کمدیش میں درجنوں طالبان نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا جس کے جواب میں بھرپور کارروائی کی گئی، اس آپریشن میں امریکی اور افغان فضائیہ نے بھی حصہ لیا جس کے نتیجے میں 73 سے زائد طالبان ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |