فلم ’’فنا‘‘ میں عامر خان  کے بیٹے کا کردار ادا کرنیوالے بچے کواب پہچاننا ناممکن

علی حاجی نے 2 سال کی عمر میں فلم نگری کی سپر ہٹ فلم ’’کبھی خوشی کبھی غم‘‘ سے فلمی نگری میں قدم رکھا


ویب ڈیسک July 01, 2016
چائلڈ اداکار علی حاجی نے 2 سال کی عمر میں سپر ہٹ فلم ’’کبھی خوشی کبھی غم‘‘ سے فلمی نگری میں قدم رکھا، فوٹو:فائل

بالی ووڈ کی فلموں ''کبھی خوشی کبھی غم''،''فنا''،''پارٹنر'' اور'' تا را رم پم'' میں اہم کردار ادا کرنے والا چائلڈ اداکار علی حاجی کو اب پہچاننا آسان ہی نہیں بلکہ نا ممکن ہے۔



بالی ووڈ کے چائلڈ اداکار علی حاجی نے 2 سال کی عمر میں ہی فلم نگری کی سپر ہٹ فلم ''کبھی خوشی کبھی غم'' سے فلمی سفر کا آغاز کیا جس کے بعد انہوں نے 2006 میں عامر خان اور کاجول کی فلم ''فنا'' میں ان کے بیٹے ''ریحان'' کا کردار ادا کرکے خوب شہرت حاصل کی جب کہ ننھے اداکار نے 2007 میں دبنگ سپر اسٹار سلمان خان اور گووندا کی فلم ''پارٹنر'' میں ''روہن'' کے کردار سے ایک بار پھر سب کو محظوظ کیا۔



یہ بھی پڑھیں:بالی ووڈ فلم ''کچھ کچھ ہوتا ہے'' کی انجلی کھنہ کو پہچاننا اب آسان نہیں

بالی ووڈ کے ننھے اداکار نے اداکار سیف علی خان اور رانی مکھرجی کی فلم ''تا را رم پم'' میں اہم کردار ادا کیا جب کہ فلم تو باکس آفس پر کوئی کمال نہ دکھا سکی لیکن ننھے اداکار نے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے باعث خوب داد سمیٹی جس کے بعد ننھے اداکار نے متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔



اداکار علی حاجی اب ننھے اداکار سے نوعمر نوجوان ہوچکے ہیں جس کے بعد انہیں پہچاننا نا صرف مشکل ہے بلکہ نا ممکن بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سپرہٹ فلم ''راجہ ہندوستانی'' کا رجنی کانت جوانی میں فلم نگری میں کامیاب نہ ہوسکا



علی حاجی نے فلم نگری سے کنارہ کشی اختیار کرکے ساری توجہ پڑھائی پر مرکوز کررکھی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں