پاکستان اسٹار نامی گھوڑے کا ایسا کارنامہ جس کی ویڈیو دنیا بھر میں وائرل ہوگئی

آخری لمحات میں ایسا لگا کہ پاکستان اسٹارنامی گھوڑے کو پر لگ گئے ہوں اوروہ سب کو پیچھے چھوڑتا ہوا فاتح قرارپاتا ہے


ویب ڈیسک July 04, 2016
ویڈیو میں پاکستانی اسٹار گھوڑے کو گھردوڑ میں آخری قطار سے اچانک اول نمبر آتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ۔ فوٹو: بشکریہ ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ

کیا آپ نے یہ نئی ویڈیو دیکھی ہے جس میں گھڑدوڑ کے ایک مقابلےمیں پاکستان اسٹار نامی گھوڑا سب سے آخری نمبر پر نظر آرہا ہے لیکن وننگ لائن کے قریب آتے ہی گھوڑا اپنی پوری قوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھتے ہی دیکھتے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مقابلے کا فاتح بن جاتا ہے۔

ہانگ کانگ میں منعقدہ گِرفِن ریس میں پاک ستارہ نامی گھوڑا میتھیو چیڈوک دوڑارہے تھے جو ابتدا سے ہی آہستہ دوڑتا اوراس کے جیتنے کا کوئی امکان نہیں تھا۔ لیکن ریس کے آخری لمحات میں ایسا لگا کہ پاکستان اسٹارکوگویا پر لگ گئے ہوں اور وہ ایک دم تمام گھوڑوں کے ساتھ آکر ان سے آگے نکل کر فاتح قرار پاتا ہے اور اسے دیکھ کر تماشائی اور کمنٹیٹر بھی حیران رہ جاتے ہیں۔

ساؤتھ چائنا اخبار نے پاکستان اسٹار کی فتح پر لکھا کہ اس ( گھوڑے) میں ذہن کی بجائے جسمانی صلاحیت ذیادہ تھی۔ گھڑ سوار میتھیو چیڈوک نے کہا کہ اس قسم کی دوڑوں میں عام طور پر نا تجربہ کار اور شوقیہ گھوڑے دوڑائے جاتے ہیں، گھوڑا دماغی طور پر ریس میں اتنا موجود نہ تھا لیکن وہ ہر لمحہ اپنی قوت بڑھا کر رفتار تیز کرتا رہا۔

یہ گھوڑا جرمن نسل سے تعلق رکھتا ہے اور اس کی عمر 3 سال ہے، اسے کرم دین نامی شخص نے 60 لاکھ ہانگ کانگ ڈالر میں خریدا ہے، اس دوڑ میں وہ گھوڑے دوڑتے ہیں جنہوں نے پہلے کبھی کوئی ریس نہیں جیتی ہوتی اور پاکستان اسٹار نے بھی اپنی دوڑ پہلی مرتبہ جیتی ہے۔ کرم دین کا تعلق پاکستان سے ہے جو بزنس مین ہیں اور گھڑدوڑ میں بھی حصہ لیتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |