حکومت اور اپوزیشن کا مقررہ آئینی مدت میں الیکشن کمیشن کے اراکین کی تقرری پراتفاق

الیکشن کمیشن کے اراکین کیلئے حکومت کی جانب سے پیرتک حتمی ناموں کی فہرست تیارکرلی جائے گی،اسحاق ڈار


ویب ڈیسک July 04, 2016
دیگراپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کرکے عید کے بعد ناموں کو حکومت کے سامنے پیش کریں گے،خورشید شاہ۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور اپوزیشن لیڈر خورشید کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے الیکشن کمیشن کے اراکین کی تقرری مقررہ آئینی مدت میں کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو فون کیا اور الیکشن کمیشن کے اراکین کی تقرری کے معاملے اور مجوزہ ناموں پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے اپوزیشن لیڈر کو آگاہ کیا کہ حکومت کی جانب سے پیرتک حتمی ناموں کی فہرست تیار کرلی جائے گی اور 11 جولائی کے بعد کسی بھی دن مجوزہ ناموں پر رسمی تبادلہ کرلیا جائے گا جب کہ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس بھی کچھ نام ہیں جس پر عید کے بعد اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کرکے حکومت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

وفاقی وزیرداخلہ اسحاق ڈار اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے بات چیت کے دوران اس بات پر اتفاق کیا کہ الیکشن کمیشن کے اراکین کی تقرری آئین میں دی گئی مدت کے اندر کردی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |