قندیل بلوچ کی وجہ سے مفتی عبدالقوی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے

قندیل بلوچ کے ساتھ سیفلیاں منظر عام پر آنے کے بعد مفتی عبدالقوی کی رویت ہلال کمیٹی کی رکنیت معطل کی گئی۔


ویب ڈیسک July 05, 2016
قندیل بلوچ کے ساتھ سیفلیاں منظر عام پر آنے کے بعد مفتی عبدالقوی کی رویت ہلال کمیٹی کی رکنیت معطل کی گئی۔ فوٹو؛ سوشل میڈیا

ماڈل گرل قندیل بلوچ کے ساتھ سیلفیاں لینے کے بعد مفتی عبدالقوی کو رویت ہلال کمیٹی سے فارغ کردیا گیا تھا اور وہ چاند دیکھنے کے لیے کمیٹی کے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے ۔

گزشتہ دنوں مفتی عبدالقوی اور ماڈل گرل قندیل بلوچ کے چرچے زبان زد عام تھے جس میں مفتی عبدالقوی اور قندیل بلوچ کی سیلفیوں کا ذکر تھا، دونوں شخصیات کی سیلفیوں نے پہلے سوشل میڈیا پر دھوم مچائی اور پھر الیکٹرانک میڈیا پر بھی ان کے چرچے ہوگئے جس پر عوام کی جانب سے مفتی عبدالقوی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے مفتی عبدالقوی کی قندیل بلوچ کے ساتھ سیلفی کا نوٹس لیتے ہوئے ان کی رویت ہلال کمیٹی کی رکنیت معطل کردی تھی جب کہ ان کی علما مشائخ کونسل کی رکنیت بھی معطل کردی گئی جس کے بعد مفتی عبدالقوی شوال کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:مفتی عبدالقوی کو قندیل کے ساتھ سیلفی مہنگی پڑ گئی، رویت ہلال کمیٹی کی رکنیت معطل

واضح رہے کہ قندیل بلوچ کا کہنا تھا کہ مفتی عبدالقوی نے انہیں ملاقات کے لیے ہوٹل میں مدعو کیا تھا اور اس دوران انہوں نے نکاح کی خواہش کا بھی اظہار کیا تھا جب کہ مفتی عبدالقوی نے قندیل بلوچ کے الزامات کو مسترد کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں