وزیراعظم نوازشریف کا 9 جولائی کو لندن سے وطن واپسی کا فیصلہ

وزیراعظم خصوصی طیارے کے ذریعے اہل خانہ کے ہمراہ پاکستان آئیں گے


ویب ڈیسک July 06, 2016
وزیراعظم خصوصی طیارے کے ذریعے اہل خانہ کے ہمراہ پاکستان آئیں گے۔ فوٹو؛ فائل

وزیراعظم نوازشریف کو ڈاکٹرز نے سفر کرنے کی اجازت دے دی جس کے بعد انہوں نے 9 جولائی کو وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کو ڈاکٹرز نے ہوائی سفر کرنے کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد وزیراعظم 9 جولائی کو وطن واپس آئیں گے۔ وزیراعظم خصوصی طیارے کے ذریعے وطن واپس آئیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ وزیراعظم نوازشریف کا لندن سے ہی حکومتی امور دیکھنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ و سلمان شہباز اور دیگر اہلخانہ بھی وطن واپسی پر وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ ہوں گے۔



اس خبر کو بھی پڑھیں؛ صحت کے لیے دعا کرنے والوں کا شکرگزار ہوں، وزیراعظم نوازشریف

اس سے قبل صدر ممنون حسین نے لندن میں موجود وزیر اعظم نواز شریف کو ٹیلی فون کرکے ان کی خیریت دریافت کرتے ہوئے عید کی مبارک باد دی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم وطنوں کے درمیان آنے کے لئے بے چین ہوں، جیسے ہی ڈاکٹرز نے اجازت دی فوراًوطن واپس آجاؤں گا۔صدر مملکت نے کہا کہ دعا ہے اللہ تعالیٰ آپ صحت کامل عطا فرمائے تاکہ آپ ملک وقوم کی زیادہ سے زیادہ خدمت کر سکیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ اپنی عید دفاع وطن میں مصروف فوجی جوانوں کے نام کرتا ہوں، وزیراعظم نوازشریف

وزیراعظم نواز شریف ان دنوں لندن میں اوپن ہارٹ سرجری کے بعد ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق آرام کررہے ہیں جب کہ انہوں نے لندن میں قیام کے دوران ہی بجٹ کی منظوری بھی دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |