
سلمان خان کی نئی فلم''سلطان'' نے باکس آفس پردھوم مچاتے ہوئے کمائی کے تمام ریکارڈ اپنے نام کرلیے ہیں اور رواں سال کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن گئی ہے جب کہ دبنگ خان کی فلم نے بھارت میں 3 دن میں ہی 105 کروڑ سے زائد کمائی کرکے اپنی ہی فلموں ''بجرنگی بھائی جان'' اور ''پریم رتن دھن پایو'' کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
Salman Khan's BIGGEST OPENERS...#Sultan 105.34 cr [Wed+Thu+Fri]#BajrangiBhaijaan 102.60 cr [Fri+Sat+Sun]#PRDP 101.47 cr [Thu+Fri+Sat]
— taran adarsh (@taran_adarsh) July 9, 2016
سلمان خان کی فلم سلطان نے بھارت میں پہلے روز36 کروڑ 54 لاکھ، دوسرے روز37 کروڑ30 لاکھ اور تیسرے روز31 کروڑ50 لاکھ بزنس کرکے مجموعی طور پر105 کروڑ34 لاکھ کی کمائی کی ہے جب کہ فلم نے دنیا بھر میں نمائش کے 2 روز میں ہی 39 کروڑ21 لاکھ کابزنس کیا ہے جس کے بعد فلم نے دنیا بھر میں 144 کروڑ55 لاکھ سے زائد کی کمائی کرلی ہے۔
#Sultan - OVERSEAS: Wed $ 3.04 million, Thu $ 2.80 million. Total: $ 5.84 million [₹ 39.21 cr]. FANTASTIC!
— taran adarsh (@taran_adarsh) July 9, 2016
واضح رہے کہ اداکار سلمان خان اور اداکارہ انوشکا شرما نے فلم ''سلطان'' میں مرکزی کردار کیا ہے ۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔