شام میں داعش نے روس کا ہیلی کاپٹر مار گرایا 2 پائلٹ ہلاک

شام میں باغیوں اورداعش کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران اب تک بارہ روسی فوجی اورپائلٹ ہلاک ہوچکے ہیں۔


ویب ڈیسک July 10, 2016
شام میں باغیوں اورداعش کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران اب تک بارہ روسی فوجی اورپائلٹ ہلاک ہوچکے ہیں۔ فوٹو:فائل

KARACHI: شدت پسند تنظیم داعش نے شام میں روس کا ہیلی کا پٹر مار گرایا جس کے نتیجے میں 2 پائلٹ ہلاک ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شدت پسند تنظیم داعش کے جنگجوؤں کی جانب سے شام کے شہر تدمر کے قریب روس کا ہیلی کاپٹر تباہ کیا گیا ہے جس میں 2 روسی پائلٹ بھی ہلاک ہوگئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : داعش نے شام کے 4 مشہور فٹ بالرز کے سر قلم کردیئے

روسی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گزشتہ روز شام میں فضائی حملے کے دوران پائلٹوں نے اپنا تمام بارود استعمال کرلیا تھا اور علاقے سے واپس جارہے تھےکہ داعش کے جنگجوؤں کی جانب سے ہیلی کاپٹر کو فائر کرکے نشانہ بنایا گیا جس سے وہ گر کر تباہ ہوگیا اور اس کے نتیجے میں پائلٹ بھی ہلاک ہوگئے۔ داعش نے بھی ہیلی کاپٹر گرانے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

یہ خبر بھی پڑھیں : عراقی فوج کی کارروائی میں داعش کے200جنگجو ہلاک

واضح رہے کہ شام میں باغیوں اورداعش کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران اب تک بارہ روسی فوجی اورپائلٹ ہلاک ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |