
فلم "سلطان" بزنس کے اعتبار سے باکس آفس پر نہ صرف 2016 کی سب سے بڑی فلم بن کر سامنے آئی بلکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ نئے ریکارڈ بناتی جارہی ہے۔ فلم نے اب تک بھارت میں 182 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا ہے جب کہ ریلیز کے 3 دن کے دوران دنیا بھر کے باکس آفس پر فلم نے 200 کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا ہے۔
فلم "سلطان" سلمان خان کی 10ویں فلم ہے جس نے باکس آفس پر 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا جب کہ فلم نے ایک روز کے دوران 40 کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے کا نیا ریکارڈ بنا لیا ہے۔ فلم کی کامیابی پر سلو میاں نے ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔ جن کا کہنا تھا کہ فلم سلطان پسند کرنے پر مداحوں کا شکرگزار ہوں اور اسی طرح کی پرفارمنس شائقین آئیفا میں دیکھ سکیں گے۔
Thx for appreciating sultan . Wld u want to watch my performance on #iifa tonite. sm thing like this..
— Salman Khan (@BeingSalmanKhan) July 10, 2016
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔