فلم ’’سلطان‘‘ نے پہلے ہی ہفتے میں 200 کروڑ کما کر تاریخ رقم کردی

فلم نے فلموں ’’پی کے‘‘،’’بجرنگی بھائی جان‘‘ اور ’’دھوم 3‘‘ کو بھی تیز ترین کمائی میں پیچھے چھوڑ دیا ہے


ویب ڈیسک July 13, 2016
فلم نے فلموں ’’پی کے‘‘،’’بجرنگی بھائی جان‘‘ اور ’’دھوم 3‘‘ کو بھی تیز ترین کمائی میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ فوٹو:فائل

UPPER DIR: بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی فلم ''سلطان'' نے پہلے ہی ہفتے میں باکس آفس پر 200 کروڑ سے زائد کی کمائی کرکے تاریخ رقم کردی۔

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی فلم ''سلطان'' نے باکس آفس پردھوم مچادی ہے اور کمائی کے کئی ریکارڈ اپنے نام کر لیے ہیں جب کہ بھارت میں اپنی ریلیز کے پہلے ہی ہفتے میں 200 کروڑ سے زائد کی کمائی کرکے تیزترین بزنس کرنے والی فلم بن گئی ہے ۔ شہرہ آفاق فلموں ''پی کے''،''بجرنگی بھائی جان'' اور ''دھوم 3'' 9 روز میں 200 کروڑ کلب میں شامل ہوئیں تھی لیکن سلطان نے 7 روز میں 200 کروڑ سے زائد کا ہندسہ عبور کرکے ان فلموں کو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے۔



اس خبر کو بھی پڑھیں:سلمان خان کی فلم ''سلطان'' نے باکس آفس پر دھوم مچادی

فلم نے بھارت میں پہلے روز36 کروڑ 54 لاکھ ، دوسرے روز37 کروڑ 32 لاکھ ، تیسرے روز31 کروڑ 67 لاکھ ، چوتھے روز36 کروڑ 62 لاکھ ، پانچویں روز38 کروڑ21 لاکھ ، چھٹے روز15 کروڑ 54 لاکھ اور ساتویں روز 12 کروڑ92 لاکھ سے زائد کی کمائی کرکے مجموعی طور پر 208 کروڑ 82 لاکھ کابزنس کیا ہے جس کے بعد فلمی پنڈتوں نے فلم کے سب سے زیادہ بزنس کرنے کی پیش گوئی کردی ہے۔



اس خبر کو بھی پڑھیں:فلم ''سلطان'' کی کہانی چوری کرنے پر سلمان خان اور ہدایت کار کیخلاف مقدمہ درج

واضح رہے کہ بالی ووڈ میں سب سے زیادہ کمائی کا ریکارڈ فلم ''پی کے'' کے نام ہے جس نے بھارت میں 342 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں