مقبوضہ کشمیر میں مسلسل ساتویں روز بھی کرفیو شہدا کی تعداد 39 ہو گئی

مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ اور ٹرین سروس معطل بھی معطل ہے، بھارتی وزیر داخلہ نے اعلیٰ سطحی اجلاس بلا لیا


ویب ڈیسک July 15, 2016
حریت رہنماؤں نے ہڑتال کی کال میں 15 جولائی تک توسیع کردی۔ فوٹو: فائل

KARACHI: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی درندگی کا سلسلہ مسلسل ساتویں روز بھی جاری ہے جب کہ وادی میں بدستور کرفیو نافذ اور انٹرنیٹ سروس معطل ہے اور بھارتی جارحیت سے شہید ہونے والوں کی تعداد 39 تک پہنچ گئی ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں مسلسل ساتویں روز بھی کرفیو نافذ اور انٹر نیٹ اور ٹرین سروس معطل ہے جب کہ بھارتی فوج کی بربریت کے نتیجے میں شہید ہونے والے نہتے کشمیریوں کی تعداد 39 ہوگئی ہے۔ مقبوضہ وادی میں کرفیو کے باعث تجارتی مراکز اور تعلیمی ادارے بند جب کہ ٹرانسپورٹ سروس بھی معطل ہے۔

یہ خبر بھی پڑھئے: امریکا کا مقبوضہ وادی میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی مذمت سے گریز

حریت رہنماؤں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے کشمیریوں کی جدوجہد کی حمایت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہڑتال کی کال میں 15 جولائی تک توسیع کردی ہے جب کہ آج نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد کشمیر عوام ایک مرتبہ پھر سڑکوں پر نکل کر قابض فوج کے محاصرے کے خلاف احتجاج کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں