مشیر خارجہ کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی اداروں کو خط

خط میں عالمی برادری سے بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام کو روکنے کی اپیل کی گئی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ


ویب ڈیسک July 15, 2016
خط میں عالمی برادری سے بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام کو روکنے کی اپیل کی گئی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ، فوٹو؛ فائل

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے اقوام متحدہ اور او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کو خط لکھ دیا جس میں عالمی برادری سے بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام کو روکنے کی اپیل کی گئی ہے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں مسلسل ساتویں روز بھی کرفیو، شہدا کی تعداد 39 ہو گئی

دفترخارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ اور او آئی سی کے سیکریٹری جنرل، سلامتی کونسل کے صدر اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کو خط لکھا جس میں بھارتی افواج کے ہاتھوں کشمیریوں کے بہیمانہ قتل عام پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ خط میں اقوام متحدہ کی کئی قراردادوں میں استصواب رائے کی یقین دہانی کرائی گئی جب کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: حکومت کا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کے خلاف 19 جولائی کو یوم سیاہ منانے کا فیصلہ

خط میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کررہی ہے، عالمی برادری بھارت کو کشمیریوں کے قتل عام سے روکے جب کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کو اندرونی معاملہ قراردے کرحقائق سے نظرنہیں چرا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بھارت کے حق خودارادیت سے انکارکا نتیجہ ہے جب کہ مسئلہ کشمیر کا حل نہ ہونا مایوسی پیدا کررہا ہے، اس مسئلے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: برہان وانی تحریک آزادی کا سپاہی تھا اور کشمیری آزادی لے کر رہیں گے، وزیراعظم

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |