علم نہیں تھا کہ حکومت کا تختہ الٹانے جارہے ہیں کیونکہ ہمیں تربیتی مشق کا کہا گیا گرفتار ترک فوجی اہلکار

جب عوام نے ٹینکوں پر چڑھنا شروع کیا تب تمام کارروائی کا مقصد سمجھ میں آیا، دوران تفتیش گرفتارفوجی اہلکاروں کے انکشاف


ویب ڈیسک July 17, 2016
جب عوام نے ٹینکوں پر چڑھنا شروع کیا تب تمام کارروائی کا مقصد سمجھ میں آیا، دوران تفتیش انکشاف، فوٹو : رائٹرز

MULTAN: ترکی میں فوجی بغاوت کے دوران گرفتار ہونے والے فوجی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات حکومت کا تختہ الٹنے کی کارروائی کو فوج کی تربیتی مشق سمجھ کر اس میں حصہ لیا تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: ترک عوام نے فوجی بغاوت ناکام بنادی، 265 افراد ہلاک اور 1500 سے زائد زخمی

روسی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ رات ترکی میں فوجی بغاوت کی ناکام کوشش کے دوران گرفتار ہونے والے فوجی اہلکاروں نے دوران تفتیش اس بات کا انکشاف کیا کہ انہیں اس بات کسی صورت اندازہ نہیں تھا کہ یہ تمام کارروائی جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے کی جارہی ہے، وہ سمجھے تھے کہ یہ سب فوجی تربیتی مشق کا حصہ ہے تاہم جب عوام نے ٹینکوں پر چڑھنا شروع کیا تب انہیں تمام کارروائی کا مقصد سمجھ میں آیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: فوجی بغاوت میں جلاوطن رہنما فتح اللہ گولن ملوث ہیں، ترک صدر

واضح رہے کہ گزشتہ رات ترکی میں فوج کے ایک باغی گروپ نے اقتدار پر قبضے کی کوشش کی جسے ترک صدر کی اپیل پر عوام، پولیس اور جمہوریت پسند فوج نے مکمل طور پر ناکام بنا دیا جب کہ بغاوت کے دوران 104 پولیس اہلکاروں سمیت 265 افراد ہلاک اور 1500 سے زائد زخمی ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں