انگلش کپتان السٹرکک کو لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان کی فتح ہضم نہ ہوسکی

پاکستانی کھلاڑیوں کو بقیہ 3 میچز میں پش اپس سے روکنا ہمارے لئے کسی چیلنچ سے کم نہ ہوگا، انگلش کپتان


ویب ڈیسک July 18, 2016
شکست کے بعد جذباتی وقت میں پاکستانی ٹیم کے پش اپس دیکھنا اچھا نہیں لگا، انگلش کپتان۔ فوٹو: فائل

تاریخی کرکٹ گراؤنڈ لارڈز میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد انگلش کپتان السٹرکک کو گرین کیپس کی خوشی ایک آنکھ نہ بھائی جس پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کا انداز دیکھ کر برا نہیں لگا لیکن شکست کے بعد جذباتی وقت میں یہ دیکھنا اچھا بھی نہیں لگا۔

انگلینڈ کو 20 سال بعد لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں شکست دینے کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے پش اپس لگا کر اپنے فوجی ٹرینرز کو خراج تحسین پیش کیا تو تماشائیوں اور میڈیا نے خوشی کے اس انداز کو بے حد سراہا اور جب انگلش کپتان السٹرکک سے پاکستانی کھلاڑیوں کے اس انداز سے متعلق پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ لارڈز میں شکست بالکل بھی اچھی نہیں لگی تاہم مخالف ٹیم کی خوشی دیکھ کر اس سے سبق سیکھتے ہوئے دوسرے ٹیسٹ میں اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: انگلینڈ کے خلاف تاریخی کامیابی کے بعد قومی ٹیم کے ''پش اپس'' میڈیا پر چھاگئے



السٹرکک کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو بقیہ 3 میچز میں پش اپس سے روکنا ہمارے لئے کسی چیلنچ سے کم نہ ہوگا جس کے لئے تمام کھلاڑی متحد ہیں اور شکست کو بھلا کر جمعہ سے شروع ہونے والے اولڈ ٹیرف ٹیسٹ پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب انگلش کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کی شاندار پرفارمنس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ گرین کیپس نے لارڈز میں بہت شاندار کرکٹ کھیلی اور جیت پر خوشی منانے کا انداز بھی بہت اعلیٰ تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں