دہشتگردوں کی معاونت انیس قائم خانی کی درخواست ضمانت مسترد

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی جانب سے درخواست ضمانت مسترد ہونے پرانیس قائمخانی نے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔


ویب ڈیسک July 21, 2016
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی جانب سے درخواست ضمانت مسترد ہونے پرانیس قائمخانی نے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ فوٹو؛ فائل

KARACHI: سندھ ہائیکورٹ نے پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دہشت گردوں کی معاونت کے مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی جانب سے درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد سندھ ہائیکورٹ نے بھی پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: دہشت گردوں کی معاونت؛ وسیم اختر، رؤف صدیقی اور انیس قائم خانی گرفتار

واضح رہے کہ 19 جولائی کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے انیس قائمخانی کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی جس کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں